شیخ رشید کا اپوزیشن کو انتباہ

 ؎اسلام آباد//پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے اتوار کو اپوزیشن رہنماؤں کو خبردار کیا کہ وہ یہاں او آئی سی کے اجلاس میں خلل نہ ڈالیں کیونکہ انہوں نے اسے قومی سلامتی کا معاملہ قرار دیا۔ اپوزیشن کی جانب سے ہائی پروفائل کانفرنس کو روکنے کی دھمکی کے درمیا ن رشد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں یہاں اعلان کرتا ہوں کہ کوئی بھی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے کی جرات نہیں کر سکتا کیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے۔وزیر نے زور دے کر کہا کہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے مسلم ممالک کے مندوبین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پولیس اور نیم فوجی دستوں کے 15000 تک اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔پارلیمنٹ میں ہونے والی دو روزہ تقریب میں 50 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔"جو لوگ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ہیں وہ ہمارے مہمان ہیں اور پاک فوج نے ان کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فریضہ اٹھایا ہے۔‘‘