یواین آئی
ممبئی// عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ہندوستان یونی لیور، نیسلے انڈیا، این ٹی پی سی، ٹاٹا موٹرز اور ماروتی سمیت بیس بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کل مسلسل تیسرے دن گرکر بند رہی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 110.64 پوائنٹس گر کر 77,580.31 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 26.35 پوائنٹس کی کمی سے 23,532.70 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے مقابلے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں خرید و فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.41 فیصد بڑھ کر 44,289.60 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.83 فیصد بڑھ کر 52,381.98 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔