سرینگر// سرینگر میں کل پولنگ کے دوران جہاں ہڑتال کی وجہ سے سڑکیں سنسان نظر آرہی تھیں وہیں کئی علاقوں میں بچے اور نوجوان سڑکوں کے بیچوں بیچ کرکٹ کھیلتے نظر آئے۔شہر خاص میں بیشتر مقامات پر سڑکوں پر کھلی دھوپ میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے اور بزرگ شہری بھی تماشائی بن گئے ۔نوہٹہ میں جامع مسجدسرینگر کے نزدیک نوجوانوں کی کئی ٹولیاں سڑک پر کرکٹ کھیل رہے تھے ۔عید گاہ ،احمد نگر ،90فٹ صورہ اور دیگر علاقوں میں بھی بچے اور نوجوان سڑکوں پر کرکٹ کھیل رہے تھے اوریہاں سے گذرنے والے لوگ کچھ دیر تک رک کر کٹ میچوں کا مزہ لے رہے تھے ۔کائو ڈارہ کے ایک نوجوان نے بتایا ’’آج اچھا موقعہ ملا ،سڑکیں سنسان ہیں اور گھروں میں دن بھر بیٹھنے سے بہتر ہے کہ T20ہوجائے ‘‘۔