سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں جے اینڈ کے ہائوسنگ بورڈ کو ماہ اپریل تک تمام جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ترقیاتی کمشنر نے ہائوسنگ بورڈ کو کل شام تک اخراجات سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی تاکہ کل تک باقی رقم ادائیگی ہوسکے۔میٹنگ کے دوران 14کروڑ روپے کی لاگت والے مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جن میں نور باغ،عالی کدل،قرہ فلی محلہ،گدود باغ،ڈلگیٹ اور بالہامہ میں کیمونٹی سینٹروں کی تعمیر شامل ہے۔جب کہ بابا نصیر الدین صاحب غازی سنگم،چھانہ پورہ میں ڈرینیج کی تعمیر اورکوہن کھن میں فُٹ پاتھ کی تعمیر کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام بھی قابل ذکر ہیں۔میٹنگ کے دوران بالہامہ اور پاندریٹھن میں امام باڈوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جن کی تعمیر پر 53لاکھ روپے کی لاگت آرہی ہے۔اس دوران میٹنگ میں ضلع میں نئے پروجیکٹوں کی عمل آوری کو بھی زیر بحث لایا گیا۔