سرینگر//کاسمیٹکس اور ٹوئیلیٹریز کے عالمی شہرت یافتہ ریٹیلر’دی باڈی شاپ‘(The Body Shop) نے سرینگرمیں پہلا سٹینڈ ایلون سٹور شروع کرکے شہر میں اپنے داخلے کا اعلان کردیا ہے۔ سرینگر میں’دی باڈی شاپ‘ کے پہلے سٹور کا افتتاح 15 فروری کو کیا گیا۔اس آئوٹ لیٹ پرسو فیصد ویجی ٹیرئین اور کسی جانور کو تکلیف پہنچائے بغیر تیار کی گئی ایسی اشیاء کی وسیع رینج دستیاب رہے گی جو جلد کی دیکھ ریکھ، نہانے اور جسم، میک اَپ، بالوں، خوشبو ، مردوں اور تحائف سے متعلق ہیں۔ بہترین پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ سٹور پر خصوصی خدمات جیسے جلد کی دیکھ بال اور میک اَپ ایپلی کیشن بھی دستیاب ہے۔صارفین’دی باڈی شاپ‘ کے اندرمعمولی فیس کے عوض کسٹمر لائلٹی پروگرام ’’لَو یور باڈی‘‘(Love Your Body)میں اپنا نام لکھوا سکتے ہیں جس سے وہ ممبر ہونے کے زبردست فوائد، پورا سال چلنے والی رعایات ، ممبران کی خصوصی اسکیموں،برانڈ کی تقاریب میں وی آئی پی رسائی اور سال بھر دیگرخاص مراعات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔دی باڈی شاپ کا گزشتہ پانچ برس سے جموں کے ویو مال میں ایک سٹینڈ ایلون سٹور کام کررہا ہے۔اس موقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دی باڈی شاپ انڈیا کے جنرل منیجر آپریشنزوی ایم اینڈ کسٹمر کیئر وشال چترویدی نے کہا’’ہمیں سرینگر میں نئے سٹینڈ ایلون سٹور کے ذریعے اپنی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے، سال2006میں بھارت میں دی باڈی شاپ کے داخلے کے بعد نظریات، خیالات اور ڈیم انیتا روڈک کے اخلاقی جذبے سے ہماری حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’ ملک بھر میں مزید صارفین تک پہنچنے اور اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے مقصد سے ہم نے ملک کے دل میں برانڈ کے ایک اور سٹور کا اضافہ کردیا ہے، اس سٹور کے ساتھ دی باڈی شاپ اب بھارت بھر کے 120شہروں اور قصبہ جات میں موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ دی باڈی شاپ کے ملک بھر کے120شہروں میں200سے زائد سٹورز ہیں جن میں سٹینڈ ایلونزکے علاوہ مالز ، شاپنگ سینٹرس، ہائی سٹریٹس، ڈیپارٹمنٹ سٹورز اور ہوائی اڈوں پر دستیاب شاپ اِن شاپ بھی شامل ہیں۔