سرینگر//شہر میں لاٹری فروشوں کے خلاف کاروائی کو اطمنان بخش قرار دیتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری نے متعلقہ پولیس کے عمل کو خوش آئندہ قرار دیا۔انہوںنے کہا کہ ان ایجنٹوں اور لاٹری فروشوں نے شہر کی شبیہ کو ہی متاثر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی شخص لالچوک پہنچتا تھا،تو لاٹری فروشوں کی موجودگی سے شہر کی الگ ہی تصویر نظر آتی تھی اور لگتا تھا کہ شہر جوا خانے میں تبدیل ہوچکا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کہ ایس ایچ ائو کوٹھی باغ سجاد احمد اس طرح کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیںگے۔