سرینگر// سرینگر میں18سٹیشن پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاںعمل میں لائی گئی ہیں۔ ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال کی جانب سے جمعرات کو جاری حکم نامہ کے مطابق سجاد اسد گنائی کو پولیس تھانہ نشاط سے تبدیل کرکے پارمپورہ،رئیس حسین وانی کو پارمپورہ تھانہ سے نشاط، تنویر احمد ڈار کو صورہ تھانہ سے نوگام، سید اقبال رشید کو نوگام سے صورہ، طارق احمد وانی کو پولیس چوکی احمد نگر سے تھانہ مائسمہ،منظور احمد گنائی کو پولیس چوکی نہرو پارک سے نئے قائم کئے گئے پولیس تھانہ احمد نگر،گروپورپ سنگھ کو تھانہ کر ن نگر سے ضلع پولیس لائنز سرینگر اور محمد عباس چک کو پولیس چوکی بھانہ محلہ سے پولیس تھانہ کرن نگر،شوکت احمد درزی کو پولیس تھانہ مائسمہ سے انچارج پولیس چوکی نہرو پارک میں ایس ایچ ائو تعینات کیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق غلام محمد راتھر کو ضلع پولیس لائنز سرینگر سے نئے قائم کئے گئے تھانہ چھانہ پورہ،شارق مجید کو نئے قائم کئے گئے پولیس اسٹیشن شالہ ٹینگ ،اعجاز احمد پرے کو ڈی پی ایل سرینگر سے نئے قائم کئے گئے تھانہ سنگم، منصور علی کو پولیس چوکی نور باغ سے پی سی سرینگر،کوثر رحمان وانی کو تھانہ پارمپور سے پولیس چوکی نور باغ اور شیخ وکیل احمد کو پولیس چوکی چھانہ پور سے پولیس چوکی بھانہ محلہ کا انچارج تعینات کیا گیا ہے۔ آرڈر میں مزید کہا گیا کہ شبیر احمد کو پی سی سرینگر سے نئے قائم کئے گئے پولیس چوکی کھمبر،محمد اقبال کو ڈی پی ایل سرینگر سے پولیس چوکی ٹینگہ پور ہ اور شاہد الاسلام کو بٹہ مالو تھانہ سے پارمپورہ تھانہ میں سٹیشن ہاوس افسراں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ آرڈر میں مزید کہا گیا کہ میر کاظم کو تجدید شد ہ پولیس تھانہ بمنہ میں ایس ایچ ائو تعینات کیا گیا ہے۔