سرینگر//رےاستی کانگرےس کے صدر غلام احمد میر نے وادی مےں معرکہ آرائےوں کے دوران شہرےوں کے مارے جانے پر تشوےش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ کشمےر مےں حالات دن بہ دن ابتر ہو تے جارہے ہےں ۔انہوں نے حکومت پر الزام عائد کر تے ہو ئے کہا کہ وہ حقائق کو چھپانے کے لئے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہےں۔غلام احمد مےر نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت رےاست مےں حالات بہتر ہو نے کا راگ الاپ رہی ہے لےکن زمےنی سطح پر صورتحال اس کے بر عکس ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت رےاست مےں لوگوں کو پر امن مو حول فراہم کر نے مےں پوری طرح سے ناکام ہو ئی ہے۔انہوں نے وادی مےں شہری ہلاکتوں پر تشوےش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ حال ہی مےں سوپور مےں نامعلوم افراد کے ہاتھوں مارے گئے نوجوان کا قتل قابل مذمت ہے۔انہوں نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لےتے ہو ئے کہا کہ وادی مےں شہری ہلاکتوں کے آئے روز واقعات سے عوام مےں خوف و دہشت محسوس کر رہے ہےں۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئے روز ےہ دعویی کررہی ہے کہ رےاست مےں حلات بہتر ہوئے ہےں لےکن زمےنی سطح پر صورتحال اس کے بر عکس ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی مےں لےتہ پورہ سی آر پی اےف ٹرےننگ کےمپ پر فدائےن حملہ اس بات کی عکاسی کر تا ہے کہ رےاست مےں حالات کس حد تک ابتر ہےں اور اس سے ےہ بات صاف ظاہر ہو تی ہے کہ مر کزی سر کار کے ساتھ ساتھ رےاستی سرکار کے پاس حلات کو پتری پر لانے کے لئے کوئی ٹھوس پالسی نہےں ہے۔