سرینگر//ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی ،شکیل الرحمان، غلام محمد میر اور طہور احمد صدیقی نے پالہ پورہ نورباغ سرینگر میں شوپیاں ،اسلام آباد (اننت ناگ) اور کنگن ہلاکتوں کیخلاف پرامن احتجاج کیااور طلاب کے خلاف پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔انہوںنے کر جنوبی کشمیر شوپیاں اسلام آباد اور کنگن میں فورسز کے ہاتھوں بے گناہ افراد کی ہلاکت کو قتل نہ حق اور کشمیریوں کی نسل کشی سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔انہوںنے کہاکہ جس طرز عمل سے فورسز نے عوام پر اندھادھند فائرنگ کی اور شہریوں کو مارا ، وہ قابل مذمت ہے۔