سرینگر//ٹرانسپورٹ کمشنر جموں وکشمیر کی ہدایت پر 21 دسمبر 2018کو ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر، سپر انٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک سرینگر اور لیگل میٹرولاجی ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم نے آٹو رکھشائوں کی وسیع چیکنگ عمل میں لاکر یہ جانچ کی کہ کیا آٹو ڈرائیور سواریوں سے میٹر کے حساب سے کرایہ لے رہے ہیں کہ نہیں۔ اس کاروائی کے دوران 190 آٹو رکھشائوں کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران ان ڈرائیوروں کو بغیر میٹرپایا گیااور اس سلسلے میں 12800روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا جبکہ 2آٹو رکھشائوں کو کاغذات پورے نہ ہونے کی بناء پر ضبط کردیا گیا۔ یہ کاروائی جاری رہے گی اور تمام آٹو رکھشا ڈرائیوروں کو ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ اپنے آٹوئوں میں سٹیٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے مقرر کئے گئے نظر ثانی شدہ کرایہ کے حساب سے سواریوں سے کرایہ وصول کریں۔
شہرمیں آٹورکھشائوں کی چیکنگ
