جموں//جے کے گورنرز گریوونس سیل کو 20 جون 2018 سے لیکر اب تک 43522 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42379 شکایات کو نمٹارے کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا جبکہ 761 شکایات اس وقت زیر عمل ہیں ۔ اسی طرح گورنر کی ہدایات پر اُن کے تینوں مشیر لگاتار سرینگر اور جموں میں شیڈول کے مطابق عوامی درباروں کا انعقاد کر کے وفود اور افراد کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہیں ۔ ان میں سے کئی شکایات کو متعلقہ محکموں کو بھیجا جاتا ہے جبکہ کئی ایک کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات دی جاتی ہیں ۔