اننت ناگ//قاضی گنڈ میں دل کو چھلنی کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے۔جیل میں بند شخص کی اہلیہ نے مبینہ طور خود کو پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔25 سالہ جواں سال خاتون کو چرٹ قاضی گنڈ میں اتوار کی صبح اپنے کمرے میں لٹکتا ہوا پایا گیا۔اہل خانہ کے مطابق خاتون نے پھانسی دیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔واقع کی خبر ملتے ہی پولیس جائے موقع پر پہنچی اور نعش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کئے۔ اہل خانہ کے مطابق مہلوک خاتون کا شوہر رئیس احمد بٹ 26 دسمبر 2020 سے مٹن جیل میں جنگجوئوں کا اعانت کار ہونے کے الزام میں نظر بند ہے۔اسے ایک اور نوجوان کیساتھ جموں میں گرفتار کیا گیا تھا۔ خاوند کی نظر بندی سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔اس بیچ خاتون کے میکے والوں نے بیٹی کی لاش تدفین کے لئے آبائی گھر واقعہ سنگلدان لے گئے ۔