شوپیان// ضلع شوپیان میں پانچویں مرحلہ کے تحت (ڈی ڈی سی) اور پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کے دوران زیادہ تر پولنگ مراکز پر بایکاٹ کا اچھا خاصا اثر دیکھنے کو ملا۔ضلع میں پانچویں مرحلہ میں 4.99 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ضلع کے دو بلاک حرمین 1 اور حرمین 2 میں 11 امیدوار میدان میں ہیں۔حرمین کے بلاکوں میں 7 جگہوں پر 48 پولنگ مراکز ووٹنگ کیلئے قائم کئے گئے تھے۔حرمین بلاک میں 19223ووٹوں میں صرف 960ووٹ ڈالے گئے جبکہ اکثر و بیشتر پولنگ مراکز پر بائیکاٹ کا کافی اثر رہا۔ نلڈورہ، کھروارہ اور ہیند سیتاپورہ کے پولنگ مراکز دن بھر سنسان نظر آئے ۔ان پولنگ مراکز پر ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔