شوپیان//شوپیان میں میں مسلسل سات روز تک ہڑتال کے بعد سوموارکو معمولات زندگی بحال ہوئیں جس کے دوران تمام کار باری ادارے کھلنے کے علاوہ ضلع میںقائم تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں نے کام کاج شروع کیا ۔ علاقے میں سڑکوںپر ٹرانسپوٹ بھی نظر آیا۔ مقامی لوگوکا کہنا تھا کہ گزشتہ15روز میں شوپیان صرف ایک دن رواں مہینے کی پانچ تاریخ کو کھل گیا تھا جس کے بعد6مئی کو علاقے بڈریگام علاقے میں فوج اور جنگجوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ جنگجوں اور 6 عام شہری جاں بحق ہوئے جس کی وجہ سے پورا علاقہ ماتم کدے میںتبدیل ہوا اور مسلسل سات روز تک قصبے میں مکمل ہڑتا رہی ۔اس دوران وادی کشمیر میں مسلسل چار دنوں تک معطل رہنے والی ریل خدمات پیر کی صبح بحال کی گئیں۔ یہ خدمات 9 مئی کو معطل کی گئی تھیں۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ ریل خدمات کو بحال کیا گیا ہے اور تمام ریل گاڑیاں اپنے معمول کے مطابق چلیں گی۔