شوپیان /شاہد ٹاک/ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے جمعہ کو ضلع کے کئی دفاتر کا اچانک معائنہ کیا جس دوران 27ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا۔ سچن کمار ویشا نے جمعہ کو کئی دفاتر کا اچانک معائنہ کیا ۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی شوپیان میں 7 جبکہ آر اینڈبی ڈویژن شوپیان میں 20ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا ۔ اس موقعہ پر ملازمین کی غیر حاضری کا سنجیدہ نوٹ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام غیر حاضر ملازمین کے نام نوٹس جاری کی۔