شوپیان//محکمہ ہینڈلوم کی جانب سے بنکروں اور گھریلو دستکاروں کیلئے جمعرات کو شوپیان ضلع کے دارم دور علاقے میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں کاریگروں کو حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔متعلقہ محکمہ کے افسران نے مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ اس کیمپ میں محکمہ ہینڈلوم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق حسین کے علاوہ باقی افسران بھی موجود تھے۔جانکاری کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق حسین نے دستکاروں اور بنکروں پر زور دیا کہ وہ ایمانداری سے اپنے ہنر کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے دستکاروں اور بنکروں کیلئے مختلف سماجی بہبود کی اسکیمیں شروع کرنے کا منصوبہ حکومت کے سامنے رکھا ہے اور اْمید ہے کہ ان اسکیموں کو منظوری ملے گی‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ منعقد کرنے کا مقصد دستکاروں کو محکمہ کی اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آنے والے دنوں میں بھی ایسے کیمپ منعقد کریگا جس کے کافی اچھے نتائج برآمد ہونگے۔