سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان میں بدھ کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے مابین شروع ہونے والے معرکہ میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ یہ معرکہ شوپیان کے میمندر علاقے میں آج صبح شروع ہوا جس کے دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔
پولیس نے تاہم فوری طورپرجاں بحق جنگجوئوں کی شناخت نہیں کی تاہم کہا کہ دونوں کا تعلق جیش محمد نامی عسکری گروہ سے تھا۔
اس سے قبل فورسز نے شوپیان کے مضافات میں واقع میمندر نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہاں معرکہ شروع ہوا۔
پولیس کے مطابق میمندر آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔