سرینگر/فورسز نے بدھوار کو جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ہف شیرمال نامی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ہف گائوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
یہ آپریشن مذکورہ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فورسز آپریشن جاری تھا۔