شوپیان//شوپیان میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی زندگی کی خاتمہ کردیا۔پچھلے 2 روز کے دوران یہ اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے جب سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے خودکشی کی ہو۔تازہ واقعہ شوپیان کے زوورہ مانلو گائوں میں قائم 62آر آر ہیڈکوارٹر میں پیش آیا۔ چندرا پاٹل نے دوران ڈیوٹی خود پر گولی چلائی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔اسے نزدیکی اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دم توڑ چکا تھا۔ بدھ کو ٹنگڈار میں بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے اسی طرح خودکشی کی تھی۔ادھرپولیس نے جموں کے گجر منڈی راجوری میں برلب سڑک ایک ہتھ گولہ برآمد کر کے ایک حادثہ ٹال دیا۔پولیس کی ایک ٹیم نے گجر منڈی اور کھیورا کے درمیان سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ برآمد کرلیا۔ گرینیڈ کو پویس نے اپنی تحویل میں لیکر پولیس سٹیشن راجور ی میں ایک کیس درج کیا۔