شوپیان میں ریچھ کا حملہ

شوپیان // امام صاحب شوپیان میں ریچھ کے ایک حملے میں والڈ لائف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے۔یہ واقعہ چتر وچھ امام صاحب میںجمعرات کی صبح پیش آیا۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ شوپیان سے 12کلو میٹر دور چتر وچھ امام صاحب میں مقامی لوگوں نے ایک ریچھ دیکھا جس کے فوراً بعد وائلڈ لائف محکمہ کو اطلاع فراہم کی۔حکام نے بتایا کہ جونہی وائلڈ لائف اہلکاروں نے ریچھ کو قابو کرنے کی کوشش کی تو وہ حملہ آور ہوا جس کے نتیجے میں محکمہ کا ایک ملازم عرفان احمد پرے ساکن زورورہ زخمی ہوا۔اس سے قبل ہی ریچھ نے گائوں میں ایک اور شہری پر حملہ کیا کر کے اسے شدید طور پر زخمی کیا تھا۔مضروبین کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ریچھ میوہ باغات میں چھپ گیا اور اسے قابو کرنے کی  بہت کوششوں کے بعد انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔