شوپیان میں جنگجوئوں کے ہاتھوں دوشیزہ کا قتل: پولیس

سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں پولیس کے مطابق جمعہ کو جنگجوئوں نے 25سالہ دوشیزہ کو بڑی بے دردی کے ساتھ نزدیک سے گولیاں چلا کر قتل کیا۔

 پولیس نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے دارگڈ زینہ پورہ شوپیان سے مقتولہ دوشیزہ کی نعش برآمد کرکے اس کی شناخت عشرت منیر دختر منیر احمد ڈار ساکنہ ڈانگر پورہ پلوامہ کے بطور کی ۔

 قتل کی یہ بھیانک واردات انجام دیتے وقت پولیس کے مطابق جنگجوئوں نے اس کا ویڈیو بھی تیار کیا اور بعد میں اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

 پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں اس واقعہ کے سلسلے میں  کچھ اہم سراغ حاصل ہوئے ہیں ۔