شوپیان میں جزوی ہڑتال

 شوپیان //شہری ہلاکتوں کے خلاف ضلع شوپیان میںسنیچر کو مسلسل چھٹے روز بھی ہڑتال رہی تاہم ٹریفک کی آمد رفت جزوی طور دیکھی گئی۔ صبح کے وقت اگر چہ قصبہ میں دکانیں کھل گئیں تاہم بعد میں کچھ نقاب پوش نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر اتر آئیں اور مظاہرہ کرتے ہوئے دکانداروں سے ہڑتال کرنے کو کہا اور مسجد میں اعلان کیا کہ سبھی دکاندار اپنی دکانیں بند کریں۔ اسکے بعد یہ نقاب پوش مظاہرین بٹہ پورہ سومو اسٹینڈ کی طرف گئے اور وہاں گاڑیوں کو اسٹینڈ سے بھگایا ۔ اس دوران ایک گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئے گئے۔اسکے فوراً بعددکانداروں نے اپنی دکانیں بند کیں اور کچھ ہی پل میں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہوا۔تاہم بعد دوپہر کچھ دکانیں کھل گئیں اور ہلکا پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر دیکھنے کو ملا۔ ضلع میں مسلسل ساتویں روز بھی انٹرنیٹ خدمات بند رہیں۔