کپوارہ//شوپیان کے ایک دینی مدرسے میں زیرتعلیم کپوارہ کاایک لڑکالاپتہ ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 13مارچ کو 12سالہ مبشر حسن وانی ولدغلام حسن وانی ساکن گوٹینگوکارہامہ کپوارہ، مدرسے سے کاپی لانے کیلئے بازار گیا لیکن واپس نہیں لوٹا۔مبشر حسن کے والد غلام حسن نے کشمیرعظمیٰ کوبتایا کہ مدرسے کے مدرسین نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے مبشر کی تلاش شروع کردی ،لیکن کہیں سے اس کااتہ پتہ نہیں ملا۔مبشر کے والد نے بتایا کہ دارالعلوم کے مدرسین نے فوری طور ہمیں اطلاع دی ،جس کے بعد مبشر کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ،جبکہ پولیس تھانہ کپوارہ اور شوپیان میں بھی اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ۔لواحقین کو مبشر کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے اورانہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو مبشر کومبشر کے بارے میں کوئی جانکاری ہو،تووہ پولیس تھانہ کپوارہ یا شوپیان کو اطلاع دے۔