سرینگر /پولیس نے سنیچر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں کئی مقامات پر تلاشی لی جس کے دوران بڑی مقدار میں آئی ای ڈی بنانے کیلئے درکار بارودی مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
بیان کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
پولیس کے مطابق اس بات کی بھی جانچ ہورہی ہے کہ برآمد شدہ قابلِ اعتراض مواد کہاں سے لایا گیا تھا۔
پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے '' اس سلسلے میں پولیس نے اس دو افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر مذکورہ کیس سے جڑے دیگر سازشی عناصر کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کی ہے''۔