کرناہ //کرناہ میں منگل کو شمس بھری والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شمشیر پنچ بارہمولہ نے اپنے نام کر لیا ۔ شمس بھری والی بال ٹورنامنٹ ہائی سکینڈی سکول نہچیاں کرناہ میں 25سمبر کو شروع ہوا تھا جس کا افتتاح ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے کیا ۔فوج اور مقامی نوجوانوں کے اشتراک سے شروع کئے گے اس ٹورنامنٹ میںوادی کشمیر کی 14ٹیموں نے حصہ لیا ۔تمام 14 ٹیموں نے اپنے میچ عزم اور حوصلے کے ساتھ کھلے تاہم صرف دو بہترین ٹیمیں شمشیر پنچ بارہمولہ اور امر گڑھ سوپور کی ٹیموں نے سیمی فائنل میں کاٹنے کے مقابلے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی۔منگل کو فائنل میچ بڑے جوش و خروش کے ساتھ کھیلا گیا اور دونوں ٹیموں کو مقامی لوگوں کی طرف سے یکساں تعاون ملا۔ شمشیر پنچ بارہمولہ نے فائنل 3-0 سے اپنے نام کر لیا۔ اس دوران کھلاڑیوں میں اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گے ۔