Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

شمس الرحمٰن فاروقی اور عرش صہبائی کے یاد میں تقریب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 1, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر // جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے اہتمام سے اردو زبان و ادب کی قدآور شخصیات شمس الرحمٰن فاروقی اور عرش صہبائی کی یاد میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب اکیڈیمی کے صدر دفتر واقع لال منڈی سرینگر میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف قلمکار اور صحافی غلام نبی خیال نے کی جبکہ نامور شاعر رفیق راز اور اکیڈیمی کے ایڈیٹر انگریزی عابد احمد بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ شیرازہ اردو کے ایڈیٹر محمد سلیم سالک نے تعارفی کلمات پیش کئے۔اس موقعے پر ڈاکٹر شکیل شفائی نے شمس الرحمٰن فاروقی کی شخصیت اور ادبی کارناموں کا احاطہ کرتے ہوئے ایک مقالہ پیش کیا جبکہ نوجوان قلمکار امتیاز احمد شرقی نے عرش صہبائی کے حوالے سے ایک تعارفی پرچہ پڑھا۔تقریب میں مرحومین کے حوالے سے اردو زبان کے ناقدین و محققین گوپی چند نارنگ، ڈاکٹر ناصر عباس نیّر، پروفیسر اسد اللہ وانی، پروفیسر احمد محفوظ، ڈاکٹر شہنازنبی اور شہاب اختر کے آن لائن آڈیو تعزیتی پیغامات سُنائے گئے۔ تقریب میں تشریف فرما ادب شناس شخصیات نے اپنے تاثرات پیش کئے جن میں ڈاکٹر الطاف انجم، ڈاکٹر رفیق مسعودی، پروفیسر ناصر مرزا قابلِ ذکر ہیں۔مہمانِ خصوصی رفیق راز نے اس موقعے پر کہا کہ شمس الرحمٰن فاروقی کا رخصت ہونا میرے لئے ایک ذاتی نقصان ہے۔ مرحوم نے شب خون کے ذریعے مجھے اردو دنیا سے متعارف کرایا۔ڈاکٹر عابد احمد نے اکیڈیمی کی طرف سے دونوں شخصیات کو شایانِ شان خراجِ تحسین پیش کیا جن کے اکیڈیمی کے ساتھ گہرے روابط رہیں ہیں۔ تقریب کے صدر غلام نبی خیال نے شمس الرحمٰن فاروقی اور عرش صہبائی کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شخصیات اپنے آپ میں ایک دبستان تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چلے جانے سے اردو ادب میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوا ہے جس کو پُرکرنا مشکل ہے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض نوجوان قلمکار محمد اقبال لون نے انجام دئے۔تقریب میں شمس الرحمٰن فاروقی اور عرش صہبائی کے مداحوں کی بھاری تعداد موجود تھی۔ جن میں ڈاکٹر نیلوفر ناز نحوی، ڈاکٹر عرفان عالَم، غلام نبی شاہد، صوفی بشر بشیر، پرویز مانوس، شیخ بشیر احمد، عبدالرشید راہگیر، شہزادہ سلیم، طٰحٰہ مغل، ڈاکٹر اسرار احمد، ڈاکٹر شبینہ پروین، امداد ساقی، ڈاکٹر سید افتخار، جاوید اقبال خان، شبیر حسین شبیر، محمد شفیع، کوثر مزمل، شفیع احمد، ڈاکٹر نذیر مشتاق، جمیل انصاری، مقبول ساجد، ساحل احمد ڈار وغیرہ شامل ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025
شہر نامہ

سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر 990 کروڑ کی سرمایہ کاری ۔10 منصوبے ہنوز نامکمل

June 26, 2025
شہر نامہ

وادی میں سیاحتی شعبے کی بحالی کا اقدام اپنی پارٹی کے زیر اہتمام ڈل جھیل میںشکارا ریلی

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?