سیول//جنوبی کوریا کے انضمام وزارت نے آج کہا علاقے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت ضرور ہونی چاہئے ۔جنوبی کوریا کی انضمام وزارت کے ترجمان لی دک ہاینگ نے نامہ نگاروں کو بتایا،''ہمارا سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان مواصلات کا ذریعہ کھلا رہے ۔''ترجمان نے کہا کہ جنوب سے حکام کو ہر روز سرحد کے قریب واقع شمالی کوریا کے پنمنجام مواصلات دفتر جانا چاہیے اور ان کے ممکنہ رد عمل کی روزانہ جانچ پڑتال کرنی چاہئے ۔ ہے کہ نئے صدر مسٹر مون نے حلف لینے کے ٹھیک بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو ٹھیک کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔رائٹر