Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

’شمالی کوریا جوہری ہتھیار ترک کر کے معاشی طاقت بن سکتا ہے‘ :ٹرمپ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 26, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
واشنگٹن// دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اہیمت کے حامل پہلے مذاکرات گذشتہ سال جون میں سنگاپور کے شہر میں ہوئے تھے۔ اس سے پہلے دونوں رہنما صرف ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے تھے۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار ترک کر دے تو وہ دنیا کی 'عظیم معاشی طاقت' بن سکتا ہے۔انھوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ شمالی کوریا کے ترقی کرنے کے امکانات دیگر ممالک سے زیادہ ہیں۔ جبکہ صدر ٹرمپ کی ٹویٹ سے چند گھنٹے قبل امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا تھا کہ شمالی کوریا ابھی بھی ایک جوہری خطرہ ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ 'ہم دونوں (رہنما) سنگاپور میں ہونے والے پہلے سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کے تسلسل کی توقع کر رہے ہیں۔‘اتوار کو امریکی گورنروں کی ایک تقریب میں صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انھوں نے کم جانگ ان کے ساتھ 'بہت بہت اچھے' تعلقات استوار کر لیے ہیں۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کو شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ’کسی کو جلدی میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ میں بس (جوہری ہتھیاروں کا) تجربہ نہیں چاہتا۔ جب تک کوئی تجربہ نہیں ہو رہا ہم خوش ہیں۔امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیاں بات چیت کا دوسرا مرحلہ اس بدھ اور جمعرات کو ویتنام میں ہونے جا رہا ہے۔ ان مزاکرات میں شرکت کے لیے امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچیں گے۔کم جانگ ان بذریعہ ٹرین پیونگیانگ سے ہنوئی کے لیے روانہ ہوئے تھے اور گذشتہ سنیچر کو وہ ویتنام کی سرحد کے ساتھ چین کے شہر ڈینگ ڈانگ تک پہنچے تھے۔ان کے ہمراہ ان کی بہن کم یو جونگ اور سابق جرنل کم یونگ چول ہیں۔ کم یو جونگ شمالی کوریا کی مزاکراتی ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی اطلاعات کے مطابق کم جانگ ان ویتنام کا 'خیر سگالی' کا دورہ کریں گے۔دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اہیمت کے حامل پہلے مزاکرات گذشتہ سال جون میں سنگاپور کے شہر میں ہوئے تھے۔ اس سے پہلے دونوں رہنما ایک دوسرے کے خلاف صرف بیان بازی کرتے تھے۔لیکن اس دوران طے پانے والے معاہدے مبہم تھے اور ان میں بیان کیے عدم جوہری پھیلاؤ کے مقصد پر کوئی پیشرفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ڈانلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے والی جنگی مشقوں میں کمی کا وعدہ کیا تھا، شمالی کوریا کو ان مشقوں پر شدید تشویش تھی۔ لیکن بہت سارے لوگوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ صدر ٹرمپ کو اس عمل کے بدلے میں کیا ملا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ گرمیوں میں شمالی کوریا کی سرحد کے قریب سے راکٹوں کی اہم تنصیبات کو ہٹانے کی کچھ زیادہ اہمیت نہیں کیونکہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی پیداوار کو روکنے یا میزائلوں کے مراکز کو بند کرنے کے بارے میں کوئی وعدہ نہیں کیا تھا۔تاہم کچھ دنوں سے حکومتوں کے نچلی سطح پر رابطے ہو رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ہنوئی اعلامیہ میں پہلے سے زیادہ ٹھوس فیصلے سامنے آ سکتے ہیں۔اس دفعہ دونوں رہنماؤں کو اس حقیقت کا اندازہ ہے کہ ان مزاکرات سے بہت توقعات وابسطہ ہیں اس لیے انھیں ٹھوس پیشرفت ظاہر کرنا ہو گی یا کم از کم مستقبل کا لائحہ عمل ضرور پیش کرنا ہوگا۔تجزیہ نگار بہت غور سے اس بات کا جائزہ لیں گے کہ دونوں فریق ان مزاکرات میں ایک دوسرے کو کتنی رعایت دیتے ہیں۔امریکہ کا ابتدائی موقف یہ تھا کہ کسی بھی پابندی کے خاتمے سے پہلے شمالی کوریا کو یکطرفہ طور پر اپنے جوہری ہتھیار ختم کرنے ہوں گے۔لیکن کچھ دن پہلے ہی صدر ٹرمپ نے یہ بات کہی ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں 'کسی جلدی میں نہیں۔ایک امکان یہ ہے کہ کوریا کی جنگ کے ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے۔ یاد رہے کہ سن 1953 میں جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ دونوں فریقوں کے درمیان عارضی امن معاہدہ ہوا تھا۔کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ امریکہ شمالی کوریا سے یہ مطالبہ کرے گا کہ وہ 'یونگبیون' جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کے مرکز کو پابندیوں کی نرمی کے بدلے بند کر دے۔بہت ساری وجوہات کی وجہ سے ویتنام ان مزاکرات کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ امریکہ کا سابق دشمن ہونے کے باوجود ویتنام کے امریکہ اور شمالی کوریا دونوں کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں۔ امریکہ اس تاریخی حقیقت کو مثال کے طور پر استعمال کر سکتا ہے کہ دو ممالک جن کے درمیان تاریخی تلخیاں ہوں وہ اپنے ماضی کو ایک طرف رکھ کر مل کے کام کر سکتے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

July 5, 2025

ٹیکساس میں سیلاب سے 24اموات

July 5, 2025
بین الاقوامی

پاکستان میں عمارت زمین بوس | 14افراد ہلاک،امدادی کاروائیاں جاری

July 5, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل تجاویز قبول کرے ،نئی جنگ کیلئے تیار ہیں:حماس کمانڈر

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?