سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میں کرناہ کے ٹاڈ علاقے میں سنیچر کو ایک 15سالہ لڑکا نالہ کاجی ناگ کو عبور کرنے کے دوران پھسل کر ڈوبنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔
مذکورہ لڑکے کی شناخت توفیق احمد ولد محمد رفیق ساکن پراڑہ کرناہ کے طور پر ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق توفیق نالہ پر بنے عارضی شہتیر سے پھسل کر گر گیاجس کے بہت دیر بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے اس کو بر آمد کرکے بیہوشی کی حالت میںسب ضلع اسپتال ٹنگڈار پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔