سرینگر//پولیس نے منگل کو دعویٰ کہ انہوں نے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں آٹھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے غیر قانونی ادویات کی ”بھاری مقدار“ ضبط کی ہے۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت عمر فاروق شیخ ولد فاروق احمد شیخ، محمد رفیق گنائی ولد غلام محی الدین گنائی ساکن گنائی محلہ،شیخ مظفر قادر ولد غلام قادر شیخ، عبد الرشید شیخ ولد عبد العزیز شیخ، محمد آصف نائیکو ولد غلام محی الدین نائیکو، اشفاق احمد خاجا ولد غلام حسن خاجا ساکنان سیلو سوپور، رمیز احمد میر ولد غلام حسن میر ساکن آدی پورہ اور باسط حسن میر ولد غلام حسن میر ساکن چنگا محلہ آرمپورہ سوپور کے طور کی ہے۔
پولیس نے بتایاکہ گرفتار شدگان سوپور علاقے کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے میں ملوث ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس سٹیشن سوپور میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔