سرینگر/بدھ کی شام شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق اس سے قبل فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ پارٹی نے گنڈ براٹھ کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا ۔
تلاشی آپریشن کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ شروع ہوا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق علاقے میں آخری اطلاعات ملنے تک گولیاں چلنے کا سلسلہ جاری تھا۔
دریں اثناء حکام نے معرکہ شروع ہوتے ہی علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔