سرینگر/فورسز نے سوموار کو شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
یہ کارروائی فوج اور ایس او جی کی ایک مشترکہ پارٹی نے تُجر شریف علاقے کے لٹی شارٹھ علاقے میں شروع کی۔
ذرائع کے مطابق یہاں گھر گھر تلاشی آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ فورسز آپریشن علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد عمل میں لایا گیا۔