سری نگر//شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے بومئی علاقے میں پیر کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب کھیت سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے بومئی علاقے میں مقامی لوگوں نے کھیت میں ایک لاش دیکھی اور فوراً پولیس کو اس کے بارے میں مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔