شمالی کشمیر کے سمبل علاقے میں خاتون موٹر سائیکل سے گر کرجاں بحق

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے کے گنڈ جہانگیر گاو¿ں میں ایک خاتون موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ گرچہ مقامی لوگوں نے اس خاتون کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سمبل پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔