سرینگر//شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے اُوڑی میں جمعہ کو ایک35سالہ خاتون بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔
حکام کے مطابق مذکورہ خاتون اپنے ہی گھر میں ، جہاں کوئی تعمیری کام چل رہا تھا،بجلی کی کرنٹ لگنے سے بیہوش ہوگئی جس کے بعد اُسے سب ضلع اسپتال اُوڑی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
جاں بحق خاتون کی شناخت خالدہ بیگم زوجہ محمد اشرف شیخ ساکن اُوڑی کے طور کی گئی ہے۔