سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی علاقے میں پولیس نے ایسے تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جو لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستانی زیر انتظام کشمیر بر اندازی کرنے کے فراق میں تھے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر چار افراد کو گرفتار کیا گیا جو اُوڑی سیکٹر میں کسی مقام سے بر اندازی کرنا چاہتے تھے۔
ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان میں دو نوجوانوں کا تعلق شیری بارہمولہ سے اور ایک کا تعلق سوپور سے ہے جبکہ چوتھے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ تین نوجوانوں کا گائیڈ تھا۔