سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں پیر کے روز دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چینی ساخت کے دو گرینیڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک ناکہ پر تلاشی کے دوران دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چینی ساخت کے دو گرینیڈ بر آمد کئے۔
گرفتار شدگان کی شناخت لیاقت احمد ککرو ولد شوکت احمد ککرو ساکن نمبلہ اوڑی اور اختر احمد میر ولد حفیظ اللہ میر ساکن بونیار کے بطور ہوئی ہے۔