بارہمولہ//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بارہمولہ کپواڑہ روڈ پر ترگہ پورہ کراسنگ کے قریب تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر موٹرسائیکل زیر نمبر JK05C/8935 پر سوار 2افراد لقمہ اجل جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق ٹپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ حادثے کے فورا بعد تینوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں2 موٹر سائیکل سوار دم توڑ بیٹھے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔زخمی کو علاج کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور ریفر کردیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں50سالہ محمد یوسف ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکن گلشن آباد ریبن رفیع آباد موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ18سالہ عادل حسین غازی ولد غلام نبی غازی ساکن ریبن رفیع آباد اسپتال پہنچانے کے دوران دم توڑ بیٹھا۔مہلوک محمد یوسف ڈار کا بیٹا شاہد حسین غازی شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ٹپر ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔