بارہمولہ//شمالی کشمیر کے پولیس سربراہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کوروناوائرس کی مہلک بیماری سے بچنے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر من وعن عمل کریں اور کووِڈ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ایک ویڈیوپیغام میں انہوں نے عوام کو کووِڈ- 19کے پھیلائوکو روکنے کیلئے سول انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون دینے پرزوردیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ چونکہ شمالی کشمیرمیں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے لہذالوگوں کو چاہیے کہ وہ رہنماخطوط پرسختی سے کاربند رہے۔انہوں نے کہا کہ اس جان لیوابیماری سے کثیرتعداد میں لوگ صحتیاب بھی ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ بیماری لوگوں کوزندگیوں سے دور کررہی ہے اوربہت سے کنبوں کی مسکراہٹیں چھین رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر میں سب لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ماسک کااستعمال کریں اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے علاوہ حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔
شمالی کشمیرکے پولیس سربراہ کی لوگوں سے اپیل
