بارہمولہ//شمالی ضلع بارہمولہ میں بدھ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور شہری فوت ہوگیا۔اس طرح سے ضلع میں ابھی تک کوویڈ 19 کی وجہ سے 185 اموات ہوئی ہیں۔
قصبہ بارہمولہ کے رنگوار علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 70 سالہ شہری کو 14 اپریل کے روز کوویڈ سینٹر انڈور اسٹیڈیم میں داخل کیا گیا تھا جہاں آج صبح اس کی موت واقع ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق اس طرح سے ضلع بارہمولہ میں ابھی تک 185 افراد اس وبائی بیماری سے فوت ہوئے ہیں جبکہ 10707 مثبت پائے گئے ہیں جن میں سے 1128 سرگرم ہیں جکہ دیگر افراد صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہوگئے ہیں۔