سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں لاکھوں روپے کی مالیت کی جائیداد خاکستر ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹنگمرگ کے وارنو علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل دکانوں اور رہائشی مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس، پولیس اور مقامی لوگوں نے مل کر آگ پر آج صبح قابو میں پالیا تاہم اس سے قبل آگ جس کے شعلے کئی کلو میٹر کی دوری سے دیکھے جاسکتے تھے، نے نصف درجن دکانوں اور کئی مکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ۔