سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ میں تراگپورہ کراسنگ کے نزدیک کپوارہ روڑ پر جمعرات کو اُس وقت دو افراد جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا جب ایک ٹپر نے ایک موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر ٹپر ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہوگیا۔
ٹپر کی ٹکر سے زخمی تینوں افراد کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں موٹر سائیکل سوار اور اس کا ایک ساتھی زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔زخمی شہری کو سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرار ٹپر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع نے جاں بحق ہوئے ایک شہری کی شناخت محمد یوسف ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکن گلشن آباد ربن سوپور جبکہ زخمی کی شناخت عادل حسین غازی ولد غلام نبی غازی ساکن ملپورہ ربن سوپور کے طور کی۔