شمالی ضلع بارہمولہ میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے ونی گام پائین گاوں میں جمعرات کی صبح جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد ونی گام پائین کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس موقع پر چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد وہاں باضابطہ معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
پولیس نے معرکہ آرائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ونی گام کریری میں جنگجوﺅں کیخلاف فورسز آپریشن جاری ہے۔