شمالی افغانستان میں طالبان کا حملہ ناکام،17دہشت گرد ہلاک

 کابل//افغانستان کے بدخشاں صوبہ کے جارم ضلع میں پیر کی صبح سویرے طالبانیوں نے زوردار حملہ کیا لیکن سلامتی دستوں کی فوری کارروائی کی وجہ سے طالبانیوں کو وہاں سے بھاگنا پڑا اور بعد میں سلامتی دستوں نے وہاں سے 17لاشیں برآمد کیں۔فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا طالبانیوں نے جارم ضلع پر پھر سے قبضہ کرنے کے لئے مختلف ٹھکانوں سے صبح سویرے حملہ کیا لیکن مستعد سلامتی دستوں نے اسے ناکام کردیا اور اس دوران 17طالبانی مار ے گئے اور 12سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس کارروائی میں فوج کی فضائیہ نے مدد کی تھی۔بیان میں سلامتی دستوں کو ہوئے نقصان کی کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔یو این آئی