Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

شلوار قمیض میں ہریانہ کی پہلوانی کا ویڈیو وائرل ہو گیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 8, 2017 5:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 ہریانا/ریاست ہریانہ کی کویتا دیوی ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ رنگ میں جب شلوار قمیض پہن کر اتریں تو انڈیا ہی نہیں دنیا بھر میں کشتی کے فینز حیران رہ گئے۔کویتا انڈیا کی پہلی خاتون پہلوان ہیں جو امریکہ کے ریسلنگ مقابلے ڈبلیو ڈبلیو ای تک پہنچی ہیں۔ یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیے گئے ان کے ویڈیو کو پانچ دن کے اندر پینتیس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔لیکن یہ کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ آج اپنی طاقت کا لوہا منوا رہی کویتا کبھی اتنی کمزور پڑ گئی تھیں کہ انہوں نے خود کشی کی کوشش کی تھی۔کویتا نے بی بی سی کو بتایا 'اس وقت میرا بچا 8-9 مہینے کا تھا۔ میرے گھر والوں کی طرف سے بھی کوئی مدد نہیں مل رہی تھی۔ ایک وقت ایسا آیا کہ میں نے کھیل چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ مجھے زندگی بھاری لگنے لگی تھی۔ میں سانس نہیں لے پا رہی تھی۔انھوں نے بتایا 'میں بچپن کے خواب پل بھر میں چھوڑنے کو تیار ہو گئی تھی۔ سنہ 2013 میں میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت میں اتنی پریشان تھی کہ اپنے بچے کا بھی خیال نہیں آیا۔کویتا کہتی ہیں کہ ان کا خودکشی کا خیال غلط تھا۔ وہ گھر، اولاد اور کھیل کے درمیان توازن نہیں کر پا رہی تھیں۔ وہ کہتی ہیں 'میں کھیلنا چاہتی تھی۔ لیکن میرے شوہر کو یہ منظور نہیں تھا۔ شاید اس وقت ان پر خاندان کی ذمہ داریوں کا بوجھ تھا۔ آج انہیں مجھ پر فخر ہے اور وہ میرا ساتھ دیتے ہیں۔'ڈبلیو ڈبلیو ای کے رنگ میں شلوار قمیض پہن کر لڑنے کا کیا مقصد تھا، اس سوال پر کویتا کہتی ہیں 'میں اپنے ملک کی تہذیب کو بڑھاوا دینا چاہتی تھی۔ دوسری وجہ یہ کہ میں بتانا چاہتی تھی کہ کپڑے ریسلنگ میں آڑے نہیں آتے۔کویتا ویٹ لفٹنگ میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی اہم خطاب جیت چکی ہیں۔ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق چیمپیئن دا گریٹ کھلی سے ریسلنگ کی تربیت لیتی ہیں۔ویٹ لفٹنگ سے کشتی میں آنے کا ان کا سفر دلچسپ ہے۔ انھوں نے بتایا 'ریسلنگ کرنے کے بارے میں میں نے کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا۔ ایک بار میں کھلی کے کوچنگ سینٹر میں فائٹ دیکھنے گئی۔ ایک مرد پہلوان نے کشتی جیتنے کے بعد بھیڑ کو للکارا۔'وہ کہتی ہیں 'اس کی آواز میں غرور تھا۔ میں اس وقت اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تھی اور شلوار قمیض ہی پہنے ہوئے تھی۔ میں نے لڑائی کے لیے اپنا ہاتھ اٹھا دیا۔ میں نے رنگ میں جاکر جوش میں اسے پٹخنی دے دی۔ کھلی سر کو میرا یہ انداز اچھا لگا اور انھوں نے مجھ سے تربیت لینے کو کہا۔ بس وہیں سے کشتی کی شروعات ہو گئی۔'کویتا اپنی کامیابی کے لیے اپنے بھائی کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی سنجے دلال نے انہیں کئی اچھی جگہ تربیت دلوائی۔ اب ان کی تربیت غیر ملکی ٹرینرز کر رہے ہیں۔ وہ کہتی ہیں 'ایک لڑکی کے لیے سفر آسان نہیں ہوتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں لڑکی کا گھر سے نکلنا ہی بہت مشکل ہوتا ہے۔ 'کویتا کا خواب ہے کہ وہ انڈیا کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن شپ کا خطاب جیتیں۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گول رام بن شاہراہ سڑک کے کنارے ملبے کے ڈھیر | بارشوں کے دوران آنے والی پسیاں نہیں ہٹائی گئیں ، نالیوں کی حالت خستہ
خطہ چناب
ٹینکر کی زد میں آنے سے ضلع کورٹ را م بن کا افسر ہلاک
خطہ چناب
ویشنو دیوی مندر کیلئے ہیلی کاپٹر سروس | 7دنوں کے بعد دوبارہ بحال
جموں
کشیدہ حالات کا صحت نظام پر منفی اثر، ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں 90فیصد کمی جی ایم سی راجوری میں او پی ڈی سروسز تقریباً معطل، لوگ خوف کے باعث گھروں تک محدود
پیر پنچال

Related

سپورٹس

بولٹ آئی پی ایل کے بقیہ حصے میں کھیلیں گے

May 14, 2025
سپورٹس

بنگلہ دیش کے مہدی حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

May 14, 2025
سپورٹس

برونی کافٹ بال انقلاب دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

May 14, 2025
سپورٹس

کوہلی کنبے کو وقت دینا چاہتے ہیں:شاستری

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?