حیدرآباد//شعبۂ اردو ‘ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘ کے مختلف پروگراموں؛ایم اے ،ڈپلومااِن فنکشنل اردو ‘ ڈپلوما اور سر ٹیفیکیٹ کورس اِن تحسین غزل اورسر ٹیفیکیٹ کورس اِن آموزشِ اردو وغیرہ میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ آن لائن خانہ پری کی آخری تاریخ 30؍ جون 2019ہے۔ شعبہ اردو میں روایتی پرچوں کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر(FIT) ، ہندوستانی فلم صنعت، ذرائع ابلاغ اور ترجمہ جیسے پرچے شامل ہیں،جن کے ذریعے اردو کے طلبہ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شعبے میں وائی فائی‘ ایل سی ڈی پروجیکٹر ‘ پروجیکشن اسکرین‘ اسپیکرس ‘ مائک سے لیس پوڈیم وغیرہ جیسی سہولیات دستیاب ہیںجن کی مدد سے فلم، ڈاکیو منٹری اورسیریل وغیرہ کے ذریعے لکچرس کو سمعی و بصری (audio visual)طریقوں سے موثراور دلچسپ بنایا جاتاہے۔ اور طلبا بھی جدید تکنیک(State of the art) کی مدد سے اپنے سمینار کے مقالات پیش کرتے ہیں۔ شعبہ ہٰذا سے فارغ التحصیل58 طلبا مختلف مرکزی وصوبائی جامعات اور کالجوںنیزمیڈیا میں برسرروزگار ہیںاور دیگر فارغین زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین عملی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شعبۂ اردو نے تحقیق بالخصوص بین المضامین تحقیق پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ فی الحال شعبے کے ریسرچ اسکالرس یوجی سی JRF ، NET ,SLET , RGNFکوالیفائی کرکے تحقیق کے کام میں سنجیدگی کے ساتھ مصروف ہیں۔ جو اپنے آپ میں کسی بھی شعبے بالخصوص شعبۂ اردو کے لیے باعث فخر ہے۔