بھدرواہ //کٹیارا، شریکھی سڑک کی تعمیر کے کام میں محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے کی جارہی غیر ضروری تاخیر کو لیکر موضع شریکھی کے لوگوں نے سنیچر وار کو چنار محلہ چوک بھدرواہ میں زور دار احتجاج کیا ۔ اس علاقہ کے لوگوں کاکہناہے کہ ہم نے اس سڑک کی تعمیر کے لئے مقامی انتظامیہ اورمتعلقہ حکام سے بار بار استدعا کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔ شاریکھی اور گرد نواح علاقوں کے سینکڑوں لوگ شاریکھی چوک میں جمع ہوئے اورایک احتجاجی ریلی نکالی جوکہ سرتنگل ، سنگلی اوریونیورسٹی روڈ سے ہوتی ہوئی چنار محلہ میں اختتام پذیر ہو گئی اور یہاں پر لوگ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ مظاہرین مقامی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عام کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے اور مطالبہ کیا کہ کٹیار یہ۔ شاریکھی دو کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے ۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ سات سال کے عرصہ میں اس سڑک کے تین بار ٹینڈر ہوچکے ہیں مگر کام ابھی تک شروع نہ ہوسکا۔ دریں اثناء مقامی سیاسی لیڈر مست ناتھ یوگی بھی مظاہرین کے ساتھ شامل ہوگئے اوراس سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس سڑک کی عدم موجودگی کی وجہ سے شاریکھی اور گردو نواح کے علاقوں کے لوگوں کو آمد ورفت میں کافی مشکلات کا سامناکرناپ ڑرہاہے۔ خاص طورپر ان علاقوں کے طالب علموں کو دو کلو میٹر اور ایگزیکٹیو انجینئر بھدرواہ ڈویژن بشیر احمد کھانڈے دھرنے کی جگہ پہنچے اور مظاہرین کو اس سڑک کی تعمیر کا کام جلد شروع کرنے کا یقین دلایا جن پر مظاہرین نے اپنا دھرناختم کردیا ۔