گندو// سابق وزیر و سینئر کانگریس لیڈر محمد شریف نیاز نے بھدوارہ کے درجنوں گائوں میں ایک ہفتہ کا دوارہ مکمل کیا اس دوارن اُن کے ہمرہ پارٹی کے سینئر لیڈارن بھی تھے۔ نیاز نے بھدوارہ کے گائوں میں پارٹی ورکروں کے ساتھ بھی میٹنگیں منعقد کیں جس دوارن مقامی لوگوں نے نیاز کو علاقوں کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا ۔ نیاز نے لوگوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ دور دارز کے علاقہ جات میں ،مقامی لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور کہا کہ برف باری کا سلسلہ لگاتار جاری ہے لیکن درجنوں گائوں میں لوگ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے دو چار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد گائوں میں لوگوں کو راشن ،رسوئی گیس اور ادویات کی سخت قلت ہے مقامی لوگ آج بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت مشکلات میں ہیں ان علاقوں کی تمام ربطہ سڑکیںبرف باری سے بند ہو چکی ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک رابطہ سڑکوں پر ٹریفک بحالی کے لئے کوئی بھی اقدمات نہیں کئے گئے ہیں۔ نیاز نے کہا کہ کانگریس ہی ایک واحد پارٹی ہے جو ریاست و ملک بھر میں لوگوں کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے وعد ہ بند ہے، کانگریس کے دور حکومت میں کئی تاریخی کام کئے ہیں اور کانگریس پارٹی کا منشور ہے کہ ہر ایک غریب کو اُس کا حق ملے اور گائوں گائوں میں تعمیر و ترقی ہو۔ نیاز نے کہا کہ لوگ بجلی،پانی،راشن سے محروم ہیں مقامی طبی سینٹروں میں عملہ و ادویات کی سخت قلت ہے ۔ یہاں تک کہ سب ضلع گندو ہسپتال میں بھی ڈاکٹروں کی سخت قلت ہے اور لوگوں کو علاج و معالجہ کے لئے سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے لیکن ریاستی انتظامیہ اس طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔اس دوارن مختلف پاریٹوں کے درجنوں کارکنوں نے شریف نیاز کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
شریف نیاز کا دورۂ دیہات
