Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

شرما کی آمد پر فاروق کی سرد مہری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 9, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر// صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو مذاکرات کار کے بجائے بذات خود کشمیر کے تمام متعلقین کیساتھ بات چیت کرنی چاہئے کیونکہ ماضی میں بھی مصالحت کاروں ، ورکنگ گروپوں، مختلف کمیٹیوں، پارلیمانی ڈیلی گیشنوں اور خصوصی نمائندوں نے یہاں لوگوں سے بات کی لیکن کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا اور یہ سب کچھ بے سود ثابت ہوا۔ وہ ضلع کپوارہ کا 4روزہ دورہ سمیٹتے ہوئے لنگیٹ میں ذرائع ابلاغ سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سابق وزرئے اعظم اٹل بہاری واجپائی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مذاکراتی عمل کو دوام بخشا اور خود بھی اس عمل میں شامل رہے، نریندر مودی کو بھی اسی راہ پر چل کر مسئلہ کشمیر کا حل ڈھونڈنے اور خطے میں امن عمل کے قیام میں خود کوپیش پیش رکھنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کو بھی پروان چڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں سابق وزرائے اعظم نے پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کیلئے کوششیں کیں اور بار بار یہ کہا کہ ’دوست بدل سکتے ہیں پڑوسی نہیں‘۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ادوار میں ہی آر پار بس سروس ، تجارت اور راستے کھولے گئے ۔ موجودہ وزیر اعظم کو بھی یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ پاکستان کے ساتھ دوستی کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کیونکہ دو پڑوسی ایک دوسرے کیخلاف دشمنی میں کبھی ترقی نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ دوستانہ تعلقات میں ہندوستان اور پاکستان ترقیوں کی نئی منزلوں کو چھو سکتے ہیں۔ اس کے لئے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی مجبوریاں سمجھنی چاہئے اور لچکدار رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ دفعہ35اے پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ اگر اس دفعہ کیساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی گئی تو ایسا طوفان برپا ہوگا جسے قابو نہیں پایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے مشروط الحاق اور دفعہ370کے تحت جموںوکشمیر کو جو مراعات حاصل ہیں نئی دلی کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔
 
 

 مذاکراتکار سے ملاقات نہیں کی

ٹریڈرس فیڈریشن بانڈی پورہ کی وضاحت

عازم جان 
بانڈی پورہ//ٹریڈرس فیڈریشن بانڈی پورہ نے کہا ہے کہ فیڈریشن سے وابستہ کوئی وفد یاکسی ممبرنے مذاکراتکار دنیشور شرما سے ملاقات نہیں کی۔اس سلسلے میںبدھ کو فیڈریشن کا ایک اجلاس شمشاد احمد(صدر)کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سبھی ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کی سختی سے تردید کی گئی کہ ٹریڈرس فیڈریشن بانڈی پورہ سے وابستہ کوئی وفدیا کسی بھی ممبر نے مذاکرات کارسے ملاقات کی۔فیڈریشن صدر نے کہا کہ مذاکراتکار سے ملاقی ہوئے محمد یوسف پرہ نامی شخص 2015 میں فیڈریشن سے مستعفی ہوا تھا اورتب سے اُن کا فیڈریشن سے کوئی واستہ نہیں ہے۔
 

 مذاکرت کاری محض وقت گذاری:پیروان 

سرینگر//پیروان ولایت نے مذاکرت کار دانیشور شرما کی کشمیر آمد کو محض ڈرامہ بازی اور وقت بربادی قرار دیا ہے پیروان کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بھارت مختلف حربوں اور ہتھکنڈوں سے کشمیر تحریک آزادی کو دبانا چاہتے انہوں نے کہا آج تک کئی مذاکرات کار کشمیر وارد ہوئے ہیں لیکن دھوکہ دہی اور ڈرامہ بازی کے سوا وہ کچھ کر نہیں پائے انہوں نے کہا کہ بھارت اگر مذاکرت کار کو کشمیر بھیج رہا ہے تو پہلے کشمیر کو متنازعہ تسلیم کریں ورنہ مذاکرت کاروں کی آواجاہی محض ڈرامہ بازی اور وقت بربادی کے سوا اور کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم ان حربوں اور ہتھکنڈوں سے پوری طرف واقف ہیں اور وہ تحریک آزادی سے کھبی بھی دستبردار نہیں ہونگے اور نہ کھبی مذاکرت کاروں اور بھارت نواز حکمرانوں کے سامنے جھکےںگے ۔انہوں نے کشمیری قوم سے اپیل کی کہ وہ ان پروپیگنڈوں اور حربوں سے خبردار رہیں جو حکومت یہاں استعمال کرتے آئے ہیں اور تن و من سے تحریک آزادی کے ساتھ رہیں ۔
 

 

Contents
 مذاکراتکار سے ملاقات نہیں کیٹریڈرس فیڈریشن بانڈی پورہ کی وضاحت مذاکرت کاری محض وقت گذاری:پیروان 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?