شرعی نصاب ۔۔۔ ایک اہم ترین تصحیح

کشمیر عظمیٰ کے جمعتہ المبارک کے شمارے میں مفتی نذیر احمد قاسمی کے کالم ’’کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل‘‘ میں لکھے گئے ایک جواب کی ضروری تصحیح کی جارہی ہے۔ چاندی کا نصاب 612 گرام ہے۔ اسی نصاب کی بنیاد پر ذکوٰۃ اور قربانی لازم ہونے کے فیصلے ہوتے ہیں۔ جس شخص کے پاس اتنی چاندی ہو یا اتنی چاندی کی قیمت موجود ہو، اُس شخص پر ذکوٰۃ بھی لازم ہوتی ہے اور قربانی بھی ۔ 612 گرام چاندی کی قیمت آج کل 24500 روپے ہے لہٰذا جس مسلمان کے پاس اتنی مالیت موجود ہو اس پر قربانی واجب ہے۔ جمعہ کے شمارے میں 612 گرام چاندی ،جو کہ شرعیت کا مقرر کردہ نصاب ہے، اس کی قیمت 35000 روپے لکھی گئی ہے، جو درست نہیں ہے۔ آج قیمت 24500 روپے ہے۔ قارئین اس تصحیح کو نوٹ فرمائیں۔ادارہ اس تصامح کے لئے معذرت خواہ ہے۔